Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 09:50am

بھائی نے خاندان کے سامنے بہن کو سانس گھونٹ کر مار ڈالا، ویڈیو سامنے آگئی

Welcome

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیزواردات میں بھائی نے باپ اور خاندان کے دیگر افراد کے سامنے سانس گھونٹ پر بہن کو قتل کردیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ملزم نے تین منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے، باپ نے ملزم کو واردات کے بعد پانی بھی پیش کیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا، ملزمان نے خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اندراج مقدمہ کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی،فرانزک کے لیے سیمپلز لےلیے گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کہتے ہیں۔ قتل کا واقعہ دوسرے بھائی نے رپورٹ کیا، یہ شخص بھی موقع واردات پر موجود تھا۔

اطلاعات کے مطابق قتل کی اطلاع دینے والے بھائی نے اپنے والد اور دوسرے بھائی پر ماریہ سے جنسی زیادتی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Read Comments