مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج پر بنی حکومت قبول نہیں۔ حکومت ڈیلیور نہیں کر سکے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما نے کہا عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت خود گرجائے گی، ہم نے اپنی رائے دوستوں کے لیے قربان کی تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ایسے نتائج پر بنی حکومت ہمیں قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مجھ سے رابطہ نہیں ہے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کی وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے دھاندلی کی طاقت استعمال کی، یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے الیکشن کوکھیل بنا رکھا ہے۔