رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی کمی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے اور پرائیویٹ ایئر لائنز کی 17 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 شام چار بجے روانہ ہونی تھی۔ اسے منسوخ کردیا گیا۔ ایک پرائیویٹ ایئر لائن کی دبئی کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔
ایک پرائیویٹ ایئر لائن کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کراچی سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 منسوخ کی گئی۔
پرائیویٹ ایئر لائن کی ایک اور پرواز پی ایف 121 (کراچی تا لاہور) منسوخ کردی گئی جبکہ ایک اور پرائیویٹ ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 200 منسوخ کردی گئی۔ یہ دن کے ایک بجے روانہ ہونی تھی۔
ایک پرائیویٹ ایئر لائن کی کراچی سے پشاور کی پرواز منسوخ کردی گئی جبکہ اسی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی شام پانچ بجے کی پرواز منسوخ کی گئی۔ ایک پرائیویٹ ایئر لائن کی کراچی سے دبئی کی شام 6 بجے کی پرواز منسوخ کی گئی۔