کراچی میں تھانہ منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس زریاب ہوٹل کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق دونوں افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ایک شخص کی شناخت شاہ زمان علی ولد علی نواز کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جارہی ہے، موقع سے ایک 9 ایم ایم کا راؤنڈ بھی ملا ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
حفیظ الرحمان بگٹی نے مزید بتایا کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع ویسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے، ایس ڈی پی او و ایس ایچ او منگھوپیر موقع پر موجود ہیں، کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔