انٹربینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں صبح کے وقت مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو ملک کی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی لین دین کے دوران صبح کے وقت روپے کا پلڑا بھاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277.90 روپے پر آئی۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں صبح کے وقت تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔
صبح کے وقت ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 66 ہزار500 پر آیا۔