Aaj Logo

شائع 27 مارچ 2024 10:15am

5 شاندار میک اپ ٹپس جو مشہور میک اپ آرٹسٹ استعمال کرتے ہیں

مشہور میک اپ آرٹسٹ چہرے کو ایک شاندار لک تخلیق کرنے کی صلاحیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ، جو ان کے کلائنٹ کی قدرتی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے اور چہرے کو آرٹ ورک میں تبدیل کردیتا ہے۔

یہاں آپ کو ایسی پانچ شاندار ٹپس سکھارہے ہیں ۔جنہیں یہ ماہرین استعمال کرکے داد وصول کرتے ہیں اور اپنے کلائنٹس کےاعتماد میں اضافہ کرتے ہیں

پرائم کی طاقت

میک اپ آرٹسٹ فاونڈیشن سے پہلے پرائم کے استعمال کی اہمیت پہچانتے ہیں ۔پرائم چہرے کے مساموں اور لکیروں کو چھپا کر میک اپ کے لئے ایک ہموار کینویس بناتا ہے ،تاکہ پورا دن میک اپ خراب نہ ہو ۔

اس کے علاوہ پرائمر جلد کی مناسبت سے،جیسے چکنی جلد کے لئے ،بھی ایک ہموار بیس مہیا کرتے ہیں ۔

کنسیلر میجک

یہ ایک بےعیب جلد کو حاصل کرنے کا راز ہے ۔ میک اپ آرٹسٹ نہایت مہارت سے کنسیلر استعمال کر تے ہیں اورسیاہ حلقوں اور داغوں کو چھپا کر ، چہرے کو کنٹور اور ہائی لائٹ کرتے ہیں۔

بعض مخصوص جگہوں جیسے ، سیاہ حلقے ،ناک کی اوپری لائن ،اور چہرے کے ہائی پوائنٹ پر کنسیلر لگا کر وہ ایک ایک تابناک اور چمکتا لک دیتے ہیں۔

بلینڈنگ

ایک بے عیب اور شاندار میک اپ کے پیچھے بلینڈنگ کا کمال ہوتا ہے ۔

میک اپ آرٹسٹ بلکل پرفیکٹ میک اپ نظر آنے کے لئے مختلف شیڈزاور ٹیکسچر کو آپس میں ملا نے کے لئے بلینڈنگ کی تکنیک استعمال کرتے ہیں ۔خواہ وہ آئی شیدز کو ایک اچھالک دینا ہو یا پھٹ جانےوالے فاونڈیشن کو درست کرنا ہو ۔ بلینڈنگ ، ایک پروفیشنل لک دینے کے لئے اہم ہے ۔

ملٹی پل پروڈکٹس

میک اپ آرٹسٹ ایسی پروڈکٹس کو پسند کرتے ہیں ، جو بیک وقت ، کئی مقاصد کے طور پر استعمال کی جا سکیں۔

ایسی مصنوعات کو استعمال کر کے ۔جیسے کریم بلشز۔ جو کہ لپ کلر اور ہائی لائٹربھی ہو،تو اسے فاونڈیشن میں ملا کر ایک نیا لک دیا جا سکتا ہے۔ اس طرح ایک چھوٹی سی کوشش سے وہ اپنے میک اپ روٹین کو شاندار لک دے سکتے ہیں۔

سیٹنگ تیکنیک

میک اپ کوپورادن کے لئے رکھنے اور اسے خراب ہونے سے بچانے کے لئے میک اپ کی سیٹنگ ضروری ہے ۔

میک اپ آرٹسٹ سیٹنگ پاوڈر ، اسپرے ،میک اپ کو اپنی جگہ پر لاک کرنے کی تکنیک کے استعمال کرتے

وہ آخر میں آنکھوں کے نیچے پاوڈر لگا کر چند منٹ کے لئے چھوڑ دیتےہیں اور پھر آس پاس لگے ہوئے پاوڈر کو برش کی مدد سے ہٹا دیتے ہیں ۔اس طرح ایک دیرپا میک اپ ہوجاتا ہے اور پورادن خراب نہیں ہوتا ہے ۔

Read Comments