ایچی سن کالج کے معاملے پر احد چیمہ نے بچوں کی فیس معاف کرنے کے حوالے سے فائدہ لینے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے گورنر پنجاب کو بھی خط لکھ دیا۔ لکھا کہ مجھے آفرز کی گئیں لیکن میں نے کسی ایسی انڈر ٹیبل ڈیل لینے سے صاف انکار کیا۔
اپنے خط میں احد چیمہ نے لکھا کہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے، فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کے لئےجاری رکھی جائے، یہ پالیسی اسٹوڈنٹس کے والدین کیلیے نہایت ہی اہم تھی جسے سراہا گیا۔
احمد چیمہ نے لکھا کہ میرے پبلک آفس ہولڈر ہونے سے اس معاملے کوسیاسی رنگ دیا گیا، ہماری فیملی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میری اہلیہ نے اس پالیسی کیلیے ڈیڑھ سال کوشش کی، طلبا اس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ حاصل کرتے رہیں، پالیسی کی تشکیل قانونی ہے اور طلباء اور ان کے والدین کے حق میں ہے۔
دوسری جانب ایچی سن کالج کے پرنسل اپنا استعفی واپس لینے کو تیار ہیں، ذرائع کے مطابق پرنسپل نے درخواست کی ہے کہ نئے پرنسپل کی تعیناتی کے لئے کمیٹی قائم نہ کی جائے۔
ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ مجھے ایک سال مزید کام کرنے دیا جائے، جس پر حکومت نے پرنسپل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔