سعودی عرب میں دو سالہ بچی ایک عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گئی۔
یہ واقعہ نجد کے علاقے میں وسطی سعودی عرب کے شہر عفیف میں پیش آیا، بچی کی بہن نے غلطی سے ہال کی کھڑکی کھلی چھوڑ دی تھی۔
بیٹی کے معجزانہ طور پر بچ جانے پر اس کے والد موتی المرشد شدید حیرت کا شکار ہوئے۔
المرشد نے بتایا کہ ان کی بیوی اور دو بچے چوتھی منزل پر ایک کمرے میں تھے کہ چھوٹی بچی کھڑکی کے اس پار گرگئی جو اس کی بہن نے کھلی چھوڑ دی تھی۔
بچی کے والد کام کے لیے ریاض میں تھے جب انہیں بچی کے نیچے گرنے پر ایک سیکیورٹی گارڈ کی کال موصول ہوئی۔
گارڈ نے ابتدائی طور پر سوچا کہ بچی چل بسی ہے تاہم اس میں زندگی کے آثاردیکھ کر وہ حیران رہ گیا اور اسے فوری طور پر اسپتال لے گیا۔
دریں اثنا، والد عفیف واپس آئے اپنی بیٹی کی جان بچانے پر خدا کا شکر ادا کیا۔
ان کا خیال تھا کہ ان کی بیٹی اب اس دنیا میں نہیں رہی کیونکہ انہیں یہ خبر ملی تھی کہ گرنے کے بعد اسے ایمرجنسی میں لے جایا گیا تھا۔