گوگل میں ملازمت کا خواب تو دنیا بھر سے افراد دیکھتے ہیں، تاہم عالمی ٹیکنالوجی کے اس ادارے میں نوکری کا حصل آسان نہیں ہے، تاہم گوگل کے سابق ملازم نے ادارے میں نوکری کے خواہشمند افراد کو مشورہ دے دیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں سیلری ڈیٹا کمپنی فیری کیمپ اور سابق گوگل میں ایچ آر کے ملازم نولان چرچ نے اُن وجوہات کی طرف اشارہ کیا ہے، جس کے باعث گوگل میں ملازمت کے خواہشمند کی درخواست کو رد کر دیا جاتا ہے۔
نولان کا کہنا تھا کہ جب ایک انٹرویو لینے والا آپ سے سوال کرتا ہے کہ کیا آپ کیا کام بہترین کر سکتے ہیں؟
اس پر سابق ملازم نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی جواب دیتے ہوئے ایسے جملوں کا استعمال نہ کریں جس سے ایسا لگے کہ آپ کے پاس سیکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
جبکہ نولان ننے ایسے جملوں کی مثالیں دیتے بھی کہا کہ جیسے کہ میں بہت زیادہ کام کرتا ہوں، یا میں ایک پرفیکشنسٹ ہوں۔
اگرچہ ملازمت کا خواہشمند اپنے کردار کی تعریف بیان کر رہاہوتا ہے، مگر انٹرویور اسے خامیوں کے طور پر دیکھتا ہے۔
مزید بتایا کہ ایسے جملے امیدوار کو غیر مستند کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ انٹرویور یہ سوچ سکتا ہے کہ شاید آپ سچے نہیں ہو اور آپ اپنی شخصیت کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہو، یا آپ کو خود اس بات کا احساس ہے کہ آپ بہتر کام نہیں کر سکتے ہو۔
سابق ایچ آر ملازم نے واضح کیا کہ میں تمہیں اس لیے ملازمت کا موقع نہیں دے رہا کہ تم پرفیکٹ بن جاؤ، بلکہ میں آپ کو ہائیر کر رہا ہوں تاکہ آپ ہمارے ساتھ گرو کرو۔
جبکہ نولان نے یہ واضح کیا کہ امیدوار کی جانب سے اپنے سابق کولیگز اور مینیجر کے بارے میں انٹرویو کے دوران منفی تبصرے بھی ایک اچھا امریشن نہیں دیتے ہیں۔
آپ ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جن کے پاس خود آگاہی ہے کہ وہ یہ جان سکیں کہ وہ کب غلط تھے اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے اپنے ذہنی ماڈلز کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔