”آئی لو یو“ تین لفظوں پر مشتمل یہ جملہ اپنے اندر کتنی طاقت رکھتا ہے ،یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں اور خصوصا جب یہ الفاظ ماں باپ کی طرف سے بچوں کو کہے جائیں تو پھر ان کا اثر ناقابل بیان ہوتا ہے ۔
اسی طرح کے ایسے کئی جملے ہیں ،جو بچے اپنے والدین سے سننا چاہتے ہیں اور وہ ان کے اندر ایک طاقت پیدا کردیتے ہیں۔
بچے پیار کا اظہار چاہتے ہیں ۔ اور اسکا اظہار کھلونوں،کپڑوں اور دیگر ضروریات زندگی کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اچھےجملےبھی ہیں۔
اپنے بچوں کو توجہ ، گرمجوشی سے گلے لگا کر اور کبھی صرف سادے الفاظ کے ذریعے پیار کا اظہار کریں ۔
یہاں پر چند خوبصورت جملے آپ کو دیے جا رہے ہیں ۔جسکی انہیں ضرورت ہے ۔
ایسا جملہ ایک ساتھ وقت گذارنے کی اہمیت ،آپ کے بچوں سے بندھن کو نمایاں کرے گا اور پیار اور گرمجوشی سے بھرے دیرپا لمحات کو تخلیق کرے گا ۔
اپنے بچے کا مقابلہ سورج کی کرن سے کرنے کامطلب ہے کہ آپکےلئے ان کا وجود روشنی کی مانند ہے اوریہ اظہار ان کی زندگی میں بھی اجالا لے آئے گا ۔ اور ان کی خوشی اور گرم جوشی کوابھارے گا ۔
بچوں کو یہ یاد دلانا کہ وہ آپ کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہیں انکی اہمیت کو بڑھا کر ذاتی قدروقیمت کا شعور پیدا کرے گا ۔
دل کی دھڑ کن سے بچوں کو تشبیہ دے کر آپ اپنی زندگی میں انکے اہم کردار اور آپ کے اور انکے درمیان کےجذباتی تعلق کو اور مضبوط بنا سکتے ہیں ۔
خوشی اور مزہ کی شناخت ان کی زندگی میں مثبت تاثر کا شعور اجاگر کرے گا ۔
آپ کے بچے کو انکے لئے آپ کی موجودگی کا یقین ان کے اندر تحفظ اورسپورٹ کا فراہم کرے گا ۔ اور آپ کے اور ان کے درمیان پیار اور اعتماد کو مضبوط کرے گا ۔
یہ ظاہر کرنا کہ آپ کا بچہ آپ کی زندگی کا بہترین حصہ ہے ،بچے کو آپ کے نزدیک لائے گا ۔
آپ کا بچہ آپ کی دلی خواہش ہے آپ کے پیار کی گہرائی اور شفقت کو ظاہر کرتا ہے اور بچے ایسے پیار بھرےجملوں کو سننے کے متمنی ہوتےہیں ۔