جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے وفاداری تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، ایک ہفتے قبل صدرآصف زرداری سے طویل ملاقات ہوئی اور انھوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت بحرانوں سے گزر رہا ہے، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔
اس موقع پر نیئربخاری نے انھیں پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ طلحہ محمود نے ہمیشہ پارلیمان میں مثبت کردار ادا کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا میں مضبوط کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئین پامال کر رہی ہے، اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اپنا آئینی کردارادا کریں۔