انٹربینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں صبح کے وقت مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملک کی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی لین دین کے دوران صبح کے وقت روپے کا پلڑا بھاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آگئی۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں صبح کے وقت مثبت رجحان دیکھا گیا۔
دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 165 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 690 پر آگیا۔