فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمرشل امپورٹرز کے لیے غیر رجسٹرڈ سیل فونز کی ریگیولرائزیشن کے طریقِ کار کا اعلان کردیا۔
تمام سیل فونز کی رجسٹریشن پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کرے گی۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 01 مجریہ 2019 میں چند ترامیم کی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق پہلے سے ٹائپ اپرووڈ فونز کے لیے پاکستان ٹیلی کیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ آف کلیئرنس تمام کمرشل امپورٹرز پر اطلاق پذیر ہوگا۔
پی ٹی اے کے طریقِ کار سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے سے منظور شدہ آئی ایم عی آئی بیسڈ ڈیوائسز کے لیے ٹیکنیکل اسٹینڈرڈز کی مبنیاد پر سرٹیفکیٹ آف کامپلائنس لاگو ہوگا۔ پی ٹی اے کے پورٹل پر آن لائن درخواست دی جاسکے گی اس کا ایڈریس dirbs.pta.gov.pk/drs ہے اور اس کے ذریعے تمام ضروری کوائف پورٹل کے سسٹم پر درج کیے جائیں گے۔
ایک بار DIRBS پر درخواست اپ لوڈ کرنے کے بعد سسٹم آئی ایم ای آئی کی کراس چیکنگ کرے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ متعلقہ فون چوری شدہ، ڈپلیکیٹ یا کلونڈ نہیں ہے۔ اس کے بعد درخواست مزید پروسیسنگ کے لیے ایف بی آر WeBOC کو بھیجی دی جائے گی۔
اس کے بعد درخواست دہندہ اپنے WeBOC اکاؤنٹ پر لاگ اِن کرکے ایف بی آر اور کسٹمز کا باقی ماندہ پروسیس مکل کریں گے۔ WeBOC پر ایف بی آر کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد DIRBS سسٹم سرٹیفکیٹ آف کامپلائنس تیار کرے گا۔ DIRBS میں سائن اپ کا حسبِ ذیل یہ ہے۔
پہلا قدم : http://dirbs.pta.gov.plc/drs/auth/login پر جائیے۔ دوسرا قدم : Sigh-Up لِنک پر کلک کیجیے۔تیسرا قدم : ڈراپ ڈاؤن مینو میں Commercial منتخب کیجیے۔چوتھا قدم : سائن اپ کے لیے جو کچھ مطلوب ہے وہ داخل کیجیے۔پانچواں قدم : اکاؤنٹ کی ایکٹیویشن کے لیے comercialnoc@pta.gov.pk پر میل بھیجیے۔ داخل شدہ معلومات کی تصدیق کے بعد اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کردیا جائے گا۔چھٹا قدم : سرٹیفکیٹ آف کامپلائنس کے لیے اپنے اکاؤنٹ پر لاگ اِن کیجیے۔
درخواست میں تمام دستاویزات کے ساتھ ساتھ آئی ایم ای آئی بھی (CVS فارمیٹ میں) اپ لوڈ کرنا لازم ہے۔ مزید معلومات کے لیے commercialnov@pta.gov.pk پر ای میل بھیجیے۔