گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں مارے جانے والے دہشت گرد کریم جان کی بہن نے بھائی کی لاش حوالگی کے لیے درخواست دائر کردی۔
لاش حوالگی کی درخواست میں دہشت گرد کریم جان کی بہن نے اعتراف کیا کہ کریم جان دہشت گرد تنظیم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رُکن تھا، بلوچ یکجہتی کونسل کی طرف سے مسنگ پرسن کی لسٹ میں شامل تھا، بھائی کریم جان دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔
ہلاک دہشت گرد کریم جان کی بہن نے اسپتال میں لاش کی شناخت کرلی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کے مطابق دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25 مئی 2022 کو لا پتہ ہو گیا تھا، دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، دہشت گرد امتیاز بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12 اگست2021 سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی، وہ بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں، لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔
گوادر حملے میں ہلاک دہشتگرد بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا ’لاپتہ‘ کارکننکلا
افغانستان میں طالبان کی پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیوسامنے آگئی
گوادر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہادا
سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے تھے۔