Aaj Logo

شائع 24 مارچ 2024 03:41pm

چین بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے قوانین بدلنے کو تیار

چین کی قیادت نے بیرونی کاروباری اداروں کو زیادہ تعداد میں متوجہ کرنے اور چین میں سرمایہ کاری بڑھان پر مائل کرنے کی خاطر اُنہیں زیادہ سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قوانین بھی تبدیل کیے جارہے ہیں۔

بیجنگ میں منعقدہ چائنا ڈویلپمنٹ فورم میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بزنس لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین میں دیہی آبادی کے لوگوں کو شہروں میں بسانے کا عمل تیز ہوچکا ہے۔ نئے شہر بھی بسائے جارہے ہیں اور موجودہ شہروں کو توسیع بھی دی جارہی ہے۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی درکا ہے اور کنزیومر اِزم کے گراف میں متوقع بلندی کے پیشِ نظر دنیا بھر کے اداروں کو بلانے کی ضرورت بھی ہے۔

چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین کی طرف متوجہ کرنے کے لیے قوانین میں ضروری تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو۔ چینی حکومت کراس بارڈر ڈیٹا فلو، مارکیٹ فورسز اور کاروباری اداروں کی مشکلات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Read Comments