شجاع آباد کے نواحی علاقے بستی محرم میں رات کی تاریکی میں خونخوار بھیڑیوں نے مویشیوں پر حملہ کردیا۔
جنگلی جانوروں کے حملے میں 15 سے زائد پالتو مویشی ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ حملے میں متعدد جانوروں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعے میں 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔
مویشیوں کے مالک کا کہنا ہے کہ خونخوار بھیڑیوں کئی بار پہلے بھی حملہ کر چکے ہیں۔
جبکہ مالکان نے محکمہ وائلڈ لائف سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ واقعے کا نوٹس لے کر نقصان پورا کریں۔
بھیڑیوں کی دہشت سےعلاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔