ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وفاقی دارالحکومت میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست مسترد کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی ٹی آئی نے پہلے بھی این او سی شکوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
اسلام آباد میں جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کردیا، 23 کو تقریبکا فیصلہ
عمران خان کے جیل میں کھانوں پر لاکھوں جبکہ رہائش پر کروڑوں کاخرچہ