رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خاص انتظامات کیے ہیں، جبکہ رواں سال گرینڈ مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے خوشخبری دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق رواں سال اعتکاف کے سلاٹس کو بڑھا کو ڈبل کر دیا گیا ہے، یعنی 6 ہزار افراد رمضان میں اعتکاف کر سکیں گے۔
مسجد الحرام میں ہیڈ آف گائڈنس اینڈ کنسلٹنگ ڈیپارٹمنٹ عبدالمحسن الغامدی کا کہنا تھا کہ اس سال، اتھارٹیز کی جانب سے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے 3 فلورز مختص کیے گئے ہیں۔
گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال دگنی تعداد کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں 6 ہزار افراد شامل ہوں گے، جبکہ 1 ہزار خواتین کے لیے بھی اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے۔
الغامدی کے مطابق گزشتہ سال یہ تعداد 3 ہزار تھی، تاہم اس سال 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ساتویں رمضان سے ہو چکا ہے، جبکہ 11 مارچ سے مسجد الحرام میں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ جائیں گے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے جنرل اتھارٹی برائے کئیر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک اعتکاف کے لیے مختص جگہ پُر نہیں ہو جاتی۔
ادارے کے مطابق رجسٹریشن کا عمل ویب سائٹ کے ذریعے کیا جا رہا ہے، اعتکاف کے لیے اس پروسیجر پر عمل درآمد ضروری ہے۔
دوسری جانب اعتکاف کے لیے درخواستگزار کو مخصوص ریکوائرمنٹ کو پورا کرنا ضروری ہے۔ اعتکاف کرنے والی کی عمر 18 یا اس سے زائد ہو، جبکہ وہ اعتکاف رمضان کے مخصوص وقت میں کرے یعنی 20 ویں روزے کو، اسی طرح وپ مسجد الحرام کے اصول اور قوانین کو جانتا اور ان پر عمل کرتا ہو۔