کراچی میں عطائی لیڈی ڈاکٹر نے ایک اور جان لے لی۔ کورنگی نمبر 4 میں عطائی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ بچی کو بچا لیا گیا۔
ورثاء خاتون کو ڈلیوری کے لئے محلے میں موجود کلینک پر لے کر گئے تھے، جہاں حالت خراب ہونے پر ماہم نامی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نومولد کی حالت خطرے سے باہر ہے، خاتون کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ایک 3 سال کی بچی بھی ہے۔
جبکہ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے شبہ ہے کہ پولیس لیڈی ڈاکٹرکوبچانےکی کوشش کررہی ہے۔
ورثاء نے مطالبہ کیا کہ معاملےکی شفاف تحقیقات کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹرکےخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔