Aaj Logo

شائع 23 مارچ 2024 12:39pm

امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، 1200 ارب ڈالر کا اسپینڈنگ پیکیج منظور

امریکی سینیٹ نے آخری لمحات کی بات چیت میں 1200 ارب ڈالر کے اسپینڈنگ پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کی مدد سے جو بائیڈن انتظامیہ اکتوبر تک روانی سے کام کرنے کے قابل ہوسکے گی۔

1200 ارب کے اسپینڈنگ پیکیج کی حتمی منظوری آج رات کسی وقت متوقع ہے۔ اس پیکیج کے منظور نہ ہونے کی صورت میں جو بائیڈن انتظامیہ کے لیے اپنی باقی مدت کے دوران حکومتی کام کاج جاری رکھنا ناممکن ہو جاتا۔ اِس کے نتیجے میں مکمل بندش یعنی شٹ ڈاؤن کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

امریکی کانگریس کے ایوانِ زیریں ایوانِ نمائندگان نے اس پیکیج کو جمعہ کی رات مںظور کرلیا تھا۔ چند ترامیم کیے جانے کے باعث سینیٹ میں اس پیکیج کی منظوری میں تاخیر ہوئی ہے۔

Read Comments