کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں لگنے والے میلے نے رمضان المبارک کے دوران بچوں کی خوشی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
جھولے، جمپنگ کیسل اور گھوڑے ، رنگ برنگی قمقموں سے سجی گاڑیاں بچوں کو تفریح کیلئے یہ سب چیزیں ایک ہی جگہ مل جائیں تو ان کی خوشی کا ٹھکانا نہیں ہوتا
کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں رمضان کی راتوں میں لگنے والا میلہ بچوں کی عید سے کم نہیں
علاقے کی گلیوں میں گھوڑوں کی سواری اور جھولے لینے اور رنگ برنگی گاڑیوں میں بیٹھنے کیلئے بچوں کا ایک سیلاب امڈ آتا ہے۔
بچے بڑے سب ہی ان میلوں میں شریک ہوتے ہیں،علاقہ مکین کہتے ہیں میلے کی وجہ سے رونق لگی گئی ہے
بچے رات گئے تک گھوڑوں کی سواری سے اور جھولوں سے لطف انداز ہوتے رہتے ہیں۔