ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے کمی کے ساتھ 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔
جبکہ پورے ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 86 پیسے برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔