ملک کے پانچ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کیماڑی، حیدرآباد، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔۔
پانچوں اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔
رواں سال ملک میں دو پولیو کیسز اور 71 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے۔
وزارت صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، جبکہ ساتھ ہی والدین سے درخواست میں کہنا تھا کہ والدین بچوں کو پولیو ویکسین، حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔