شاہد آفریدی کے پنجاب پولیس کے فلاحی سینٹر کے دورے پر شہباز گل نے تنقیدی تبصرہ کیا ہے، جس پر صارفین بھی میدان میں آ گئے ہیں۔
گزشتہ دنوں سابق قومی کرکٹ شاہد آفریدی کی جانب سے پنجاب پولیس کے اینیمل ریسکیو سینٹر کا دورہ کیا گیا تھا، جہاں انہیں اے ایس پی شہر بانو نقوی نے فلاحی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔
اسی دوران سابق کرکٹر مشتقاق احمد بھی موجود تھے، اس موقع پر شاہد آفریدی نے پنجاب پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ دیگر صوبوں کی بھی پولیس فورسز اور اداروں کو اس عمل کو اپنانا چاہیے۔
تاہم اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے شاہد آفریدی کے دورے پر تنقیدی تبصرہ کیا گیا ہے۔
ایکس پوسٹ پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’ان کو لگتا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو شلوار قمیض پہنا دو، وہ عمران خان بن جائے گا۔ اس قدر بے وقوفی‘۔
وائرل تصاویر میں شاہد آفریدی کے ہمراہ اے ایس پی شہر بانو نقوی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سابق قومی کرکٹر کو بریفنگ دے رہی ہیں۔
تاہم شہباز گل کے تبصرے پر صارفین نے ان کی کلاس بھی لی اور کچھ انہیں سپورٹ کرتے بھی دکھائی دیے۔
اس پر ایک صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی والے کیا چاہتے ہیں؟ کیا شاہد آفریدی برہنہ پھے؟ یا لہنگا پہن لے؟ شلوار قمیض قومی لباس ہے، سب پہن سکتے ہیں۔
ہمیشہ سے پہن رہے ہیں، عمران خان نے ایجاد نہیں کیا۔
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کپتان صرف ایک ہی ہے۔
دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ مرشد کی بات ہی نرالی ہے، ہر کوئی کاپی کر رہا ہے۔
ایک صارف لکھتی ہیں کہ مجھے لگتا تھا کہ آپ بہت سمجھدار ہیں، اور پڑھے لکھے ہیں، لیکن زیادہ ولاگنگ اور ٹوئٹس کرنے سے سے آپ کے عقل میں کافی کمی آ گئی ہے۔
ساتھ ہی صارف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خان صاحب کو ایسے لوگوں سے دور رکھے