خیبرپختونخوا میں کووڈ 19 کا نیا ویرینیٹ پھیلنے لگا ہے، جس کے اسپتالوں سے نو مثبت کیسز سامنے آ گئے ہیں، جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے دو ملازمین بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد کے مطابق پشاور سے چھ اور سوات سے کورونا کے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے دو ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
جس کے بعد جے این ون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے شرح اموات کم ہے، وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔