Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2024 05:17pm

حکومت نے مبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا

حکومت نے مبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کو حکومت پاکستان کا پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا۔

مبشرحسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مبشر حسن کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی ذیلی دفعہ 10 کے تحت پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

مبشرحسن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2024 بھی کامیابی سے مکمل کیا۔

Read Comments