یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی کی خریداری میں بڑا دھچکا لگ گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا جبکہ رمضان میں ممکنہ قلت پر قابو پانے کے لیے چینی خریداری کا ٹینڈرجاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈرمنسوخ کیا گیا، کم سے کم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی، اخراجات ملاکر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورزکا دعویٰ ہے کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن کے تحت بولیاں طلب کی تھیں۔