امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا ڈاکٹرعافیہ کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی سے متعلق خبروں پر لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا، کیا شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کو رہا کیا جا رہا ہے؟
ویدانت پٹیل نے جواب دیا، شکیل آفریدی سے متعلق صورتحال کا فی الحال کوئی علم نہیں۔
خارجہ پالیسی پر کانگریس سے ایک معمول کی سماعت تھی، ڈونلڈ لو کی گواہی نے امریکا پاکستان باہمی تعلقات پر تفصیلات فراہم کیں۔
وزیر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی پر کانگریس کے ساتھ ہونے والی یہ سماعت ایک معمول کے مطابق تھی، ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی امید کرتے ہیں۔
جبکہ گزشتہ روز نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی عدالتوں میں زیر التوا سیاسی مقدمات سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عدالتوں میں مقدامات سے متعلق میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔