مارکیٹ میں کلیننگ پروڈکٹس کی بھرمارہے مگرماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو انہیں مکس کرنے میں احتیاط کرنی چاہئیے کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں ۔
خواہ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں کتنا ہی اطمینان بخش دکھایا جائے لیکن زہریلے اثرات رکھنے والی اشیاء کے استعمال سے گریز ہی کیا جائے، ہر ایک کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کون سی پروڈکٹ کس کے ساتھ مکس نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ خطرناک کومبی نیشن گھر اور فیملی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
اگر بالفرض ایسی پروڈکٹ کے استعمال سے کوئی حادثہ ہو جائے تو فورا گھر چھوڑ کر باہر کھلی فضا میں نکل جانا چاہئے ۔
بلیچ ایک طاقتور کلیننگ پروڈکٹ ہے ، اور کئی کلیننگ پروڈکٹ میں پایا جاتا ہے یاپھر اپنی اصل شکل میں بوتل میں بھی دستیاب ہوتا ہے ۔ اسی طرح سرکہ بھی صفائی کا ایک بڑا ایجنٹ ہے ۔اور کئی طریقوں سے داغ دھبوں اور دیگر صفائی کے مقاصد کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔
ان دونوں کو کبھی بھی ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر ایک ساتھ نہیں ملانا چاہئے۔،کیونکہ یہ دونوں مل کر ایک زہریلی گیس بنا سکتے ہیں۔
ان کے امتزاج سے کلورین گیس بنتی ہے ، جس سے کھانسی ، سانس لینے میں تکلیف اور آنکھوں سے پانی بہنے کی شکایت ہو سکتی ہے ۔
ہوسکتا ہے آپ کو کسی ویڈیو میں ٹوائلٹ کو بلیچ یا اور کسی پروڈکٹ کے ساتھ استعمال کرتا دکھایا گیا ہو ،جوبظاہرصفائی اور جراثیم دور کرنے کے لئے موثر نظر آتا ہو ، مگر یہ ملٹی پل پروڈکٹس کومکس کرنا آپ کے ٹوائلٹ کوتو شاید ہی صاف کرے گا ، مگرکلورین گیس بننے کی وجہ ضرور بن سکتا ہے ۔
اس لئے بہتر ہے کہ صفائی کے لئے صرف بلیچ استعمال کیا جائے اور کسی دوسری پروڈکٹس کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے ، جو کہ سانس لینے میں تکلیف اور صحت کے دیگر مسائل پیدا کرسکتا ہے ۔
ایک بلاک نالی کوکھولنے اور اس کی بو کو دور کرنے کے لئے کئی طاقتور کلینر مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں ،ہوسکتاہے آپ بلاک نالیوں کو کھولنے کے لیے کئی اشیاء ایک ساتھ استعمال کریں ،جوکیمیکل ری ایکشن دے کر بہت زیادہ نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔
زیادہ محفوظ طریقہ یہ ہے کہ صرف ایک پروڈکٹ کو استعمال کیا جائے اور اس پر درج ہدایات پراحتیاط سے عمل کیا جائے ۔