میئر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں شہر میں ٹریفک کے مسائل کو بہتر کرنے کیلئے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔
آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں پارکنگ کے مسائل کا درینہ حل مختلف علاقوں میں پارکنگ پازہ کی تعمیر ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں ٹریفک اہلکار اور کے ایم سی کے وارڈن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے وہیں شہریوں کا بھی فرض ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں کیونکہ کوئی بھی حکومت شہریوں کی مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہمیں جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اگر حکومت کی پرفارمنس کے ساتھ شہری بھی اپنے شہر کو اپنا سمجھیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ مسائل حل نہ ہوں ۔