جی سی یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کاواقعہ سامنے آگیا، طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیاں جھگڑے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ نے فائلیں اٹھا کر اسسٹنٹ پروفیسر کو دے ماریں، طالبہ نے مبینہ طور پر پروفیسر کے بال بھی نوچ ڈالے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے وقت آفس میں دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی، تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں سخت کاروائی کی جائے گی۔