کیا آپکا ناشتہ مزیدارہونے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنےمیں بھی مددگارہے ؟ اگر نہیں تو ساؤتھ انڈین ناشتہ آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے ۔
کہتے ہیں دل اور پیٹ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں اسلئے اگر کسے کے دل تک پہنچنا ہوتو وہ پیٹ کےراستے جاسکتاہے۔
ایک گرماگرم پلیٹ چھولے بٹورے اور ترکاری (بنگالی پوری اور آلو کی ترکاری )پر مشتمل ناشتہ دل اور پیٹ دونوں کو جیت سکتا ہے۔
بات ہورہی ہے ساوتھ انڈین ناشتوں کی جو صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ لذ ت میں لاجواب ہوتے ہیں۔جوافراد ایسے ناشتے کے خواہشمند ہیں جو مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھصحت بخش بھی ہو تو یہ ساوتھ انڈین ناشتہ بلکل فٹ آتا ہے ۔
جب بات کی جائے ساوتھ انڈین کے صحت بخش کھانوں کی تو ان کے پاس کئی آپشن ہوتے ہیں۔
بہرحال آپشن کتنے بھی ہوں ان کا ہلکا پھلکا ناشتہ اور اس کےاجزائے ترکیب نیز بنانے کا طریقہ انتہائی سادہ اورزودہضم ہونے کی وجہ سےآنتوں کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے
ساوتھ انڈین ناشتہ میں چکنائی اورکیلوریزبہت کم مقدارہوتی ہے اوربہت زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔
ساوتھ انڈین ناشتہ صرف بنانے میں آسان نہیں ہےبلکہ کئی طبی فوائد بھی رکھتا ہے ۔اگر آپ کا مقصد وزن کم کرنا نہیںبلکہ مجموعی صحت حاصل کرنا ہو تو یہ ناشتہ ایک بہترین آپشن ہے جو کہ بنانے میں بھی آسان اور مزیدارہے ۔
کئی ساوتھ انڈین دشز میں چاول اور دالیں ڈالی جاتی ہیں جیسے ادلی ، ڈوسا ۔ چاول وغیرہ جو جسم کو ضروری کاربوہائیڈریٹ مہیا کرتے ہیں اور آپ کے دن کو توانائی سے بھرپور آغاز فراہم کرتا ہے۔
دوسری جانب دالیں پروٹین کا بڑا ذریعہ ہیں اور اعصاب کی مضبوطی اور نشوونما کے لئے ضروری ہیں ۔اس طرحکاربوہائیڈریٹ اور پروٹین کا امتزاج اسے ایک بہترین ناشتہ بناتا ہے ۔
اسکے علاوہ ساوتھ انڈین ناشتہ سبزیوں اور پھلیوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔جوکہ فائبر ۔ وٹامن اور منرلز پر سے بھرپور کھانا ہوتا ہے ۔ف ائبر ہاضمے میں مفید ہے اور کئی طرح کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔
ہلدی ۔ زیرہ ،مسٹرڈ،اور ہینگ ساوتھ انڈین ڈشز میں عام طور پر استعمال ہوتی ہیں ۔اور یہ تمام مصالحہ جات نہ صرف ذائقہ بڑھاتے ہیں ،بلکہ صحت کی ایک دنیا اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
ساوتھ انڈین کھانوں کواکثر ابال کر یا بھاپ میں پکایا جاتا ہے ،اس طرح ان کی غذائیت ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے اور ہلکی اور ذود ہضم ہونے کے باعث طبیعت میں بھاری پن محسوس نہیں ہوتا ہے ۔
قصہ مختصرکہ ساوتھ انڈین ناشتہ آئٹمز لو کیلوریز، اور اضافی ذائقوں نیز اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامنزپر مشتمل ہونے کی وجہ سے ایک آئیڈیل ناشتہ ہے
ویجیٹیرین افراد کے لئے ساوتھ انڈین ناشتہ ایک بہترین چوائس ہے ۔جس سے وہ نہ صرف انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ یہہاضمے کی درستی اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے ،ساتھ ہی ضروری غذائیت بھی مہیا کرتا ہے ۔