کراچی میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم اب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں جاری گرمی سے متعلق کہنا ہے کہ کل 20 مارچ سے شہر میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری ہوائیں دن میں نہیں چل رہی تھیںِ جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔
تاہم گل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔
جبکہ درجہ حرارت کل سے 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔