فلم ’سیٹھن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی تامل فلموں کی داکارہ اروندھتی نائر خطرناک ٹریفک حادثے کے بعد زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔
اروندھتی 14 مارچ کو اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر چنئی کوولم بائی پاس روڈ سے سفر کر رہی تھیں۔ ان کی بہن آرتی نائر نے انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔
بہن کے مطابق، ’ہم نے تامل ناڈو کے اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز پر نشرخبروں کی وضاحت کرنے کی ضرورت محسوس کی۔ میری بہن اروندھتی نائر3 روز قبل دن پہلے ایک حادثے کا شکار ہوکر شدیدزخمی ہے اور تریوندرم کے اننت پوری اسپتال میں وینٹی لیٹر پررکھی گئی ہے ، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
اروندھتی کی دوست اور اداکارہ گوپیکا انیل نے اپنے فالوورز اور مداحوں سے مالی مدد مانگی ہے کیونکہ اداکارہ کی فیملی علاج کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔
دوست نے لکھا کہ ، ’ اسپتال کے روزانہ کے اخراجات اتنے زیادہ ہو رہے ہیں کہ ان کا خرچ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن یہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی لگتا ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی جس طرح سے ممکن ہو اس میں اپناحصہ ڈالیں تاکہ یہ اس کے خاندان کے لئے بہت مددگار ثابت ہو۔’
اروندھتی نے2014 میں فلم پونگے ایزو منوہرا سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں فلم سیٹھن کے بعد تامل میں ایک مقبول چہرہ بن گئیں۔ انہوں نے اوٹاکورو کاموکن (2018) میں شائن ٹام چاکو کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہیں آخری بار آئیرام پورکاسوکل (2023) میں دیکھا گیا تھا۔