Aaj Logo

شائع 19 مارچ 2024 08:41am

پی ایس ایل فائنل میں کامیابی کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، وزیراعظم

Welcome

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا ٹائٹل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔

انھوں نے کہا کہ فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔

محسن نقوی نے کہا اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل جیتا، ملتان سلطانز نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔

Read Comments