پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما طیبہ راجہ نے سینیٹ کی نشست کے لیے نامزدگی حاصل کرنے پر صنم جاوید پر شدید تنقید کی ہے۔
طیہبہ راجہ نے صنم جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’دوسروں کی قربانیوں پر فخر کرنا ضروری نہیں ہے۔‘
طیبہ نے سوال کیا کہ ’صنم جاوید کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بار بار ضمانت کیسے ہوئی؟ صنم جاوید کو 8 بار گرفتار کیا گیا کیونکہ ان کی 7 بار ضمانت ہوئی تھی‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ کی ضمانتیں 9 ماہ بعد لاہور ہائی کورٹ نے منظور کیں اور 15 بینچ ٹوٹ چکے ہیں، تو یہ کیسے ممکن ہوا کہ کوئی اے ٹی سی سے بار بار ضمانت حاصل کرے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی بھی خاتون کی میڈیا کوریج کیسے ممکن نہیں لیکن صرف ایک شخص کو سرخیاں بنانے کی اجازت کیسے دی گئی۔
طیبہ راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی واپسی تک ہم سب خاموش ہیں، سب جلد بولیں گے۔