Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 09:24pm

پاکستان، امریکا کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، صدر آصف زرداری

صدر زرداری سے پاکستان میں موجود امریکی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صدر زرداری سے پاکستان میں موجود امریکی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاک امریکا تجارتی اورسرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

صدر مملکت کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔ پاک امریکا تعلقات سات دہائیوں پر محیط ، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پرگامزن کرنا ، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر بلوم سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں ترقی کے امکانات اور امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments