وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز شمالی وزیرستان حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر تعیزت کرنے پہنچ گئے۔
وزیر اعظم تلہ گنگ کے علاقے ٹمن میں واقع شہید کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن احمد بدرسمیت شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
وزیر اعظم نے شہید ہے والد کرنل ریٹائرڈ بدرالدین کو گلے لگالیا۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان جاری کیا گیا تھا۔
جس کے مطابق وزیراعظم میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لیے آج راولپنڈی اور تلہ گنگ جائیں گے۔
واضح رہے شمالی وزیرستان میں میرعلی کے مقام پر دہشت گردوں نے ہفتے کو سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔
جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید ہو ئے، جبکہ 6 دہشت گرد آپریشن میں جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔