Aaj Logo

شائع 18 مارچ 2024 12:04pm

رمضان اسپیشل: کرسپی آلو چاٹ جو سبھی کو بھا جائے

رمضان میں کسی اسنیکس نما آپشن کوافطاری میں شامل کرنا چاہیں توہم آپ کے لیے ہردلعزیز سبزی آلو کی ایک ایسی ریسیپی لائے ہیں جو اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے سب کو مجبور کر دے گی کہ بنانے والے کو داد دی جائے۔**

اگر آپ اور آپ کی فیملی آلو کی رسیا ہے ، تو پھر آپ کو یہ ریسیپی ضرور آزمانی چاہئیے ۔

گولڈن برؤن کرسپی آلو کو مصالحہ جات اور کریمی مایونیز اور سیو کے ساتھ سرو کر کے مزیدار ذائقہ کا لطف اٹھائیں ۔

اس مزیدار آلو چاٹ کوبنانے کے لیے آپ کو آسان اجزاکی ضرورت ہوتی ہے۔آپ اسے پارٹی میں مہمانوں کو پیش کر سکتی ہیں ،فیملی کے اکٹھے ہونے پر یا چائے کے ساتھ حتی کہ ڈنر میں بھی کھا سکتی ہیں جب آپ کا روٹین کی ڈشز بنانے کا دل نہ چاہ رہا ہو۔

کرسپی آلو چاٹ کے اجزائے ترکیب

آلو، چار عدد ابلے ہوئے(کیوب کی شکل میں ) ۔ہری مرچ ،ایک چھوٹی چوپ کی ہوئی، امچورپاؤڈر ، ایک کھانے کاچمچ(آپشنل)۔ ہلدی ، ایک چٹکی ۔ چاٹ مصالحہ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ گارلک مایونیز، دو کھانے کے چمچ ۔ نمک ،حسب ذائقہ ۔انار کے دانے ،دو کھانے کے چمچ ۔پسی ہوئی لال مرچ، ایک کھانے کا چمچ۔ پسا ہوا دھنیا ، ایک کھانے کا چمچ۔ سیو ،دو کھانے کے چمچ۔ پیاز، ایک چھوٹی چوپ کی ہوئی ہرادھنیا چوپ کیا ہوا ، دو کھانے کے چمچ۔ تیل ،تین کھانے کے چمچ ۔ثابت زیرہ ، ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

ابلے ہوئے آلووں کو شیلو فرائی کرلیں ۔

ایک پتیلی میں تیل کو گرم کر لیں اور زیرہ ، ہری مرچ کو ہلکا سا کڑ کڑا لیں ۔پھر آلووں کو ڈال کر شیلو فرائی کر لیں جب تک کہ وہ گولڈن براون اور کرسپی نہ ہوجائے ۔

اب اس کے اندر ،پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی ، خشک مینگو پاوڈر، پسا ہوا دھنیا پاؤڈر، چاٹ مصالحہ،اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور تین سے چار منٹ پکا لیں ۔

ایک پیالے میں آلووں کو نکال لیں ۔انار کے دانوں ، چوپ کی ہوئی پیاز، دھنیا ، سیو اور گارلک مایو کے ساتھ گارنش کر کے پیش کریں اور افطاری کا لطف اٹھائیں ۔

آپ ذائقے کے طور پر اوپر لیموں کا رس بھی چھڑک سکتی ہیں ۔

Read Comments