Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2024 01:15pm

رمضان کے پہلے ہفتے میں 52 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔ جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی کیے گئے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔

تیرہ لاکھ چار ہزار چار سو سینتالیس مرد اور دس لاکھ سات ہزار چھ سو ستانوے خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

Read Comments