سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بلند و بالا برف پوش پہاڑوں کی چوٹی پر برف میں سیاحوں کی افطار پارٹی کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔
سوات کے برف پوش سیاحتی مقام مالم جبہ ، رمضان کے مہینے میں بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سیاح یخ موسم سے مزے لینے میں مصروف ہیں۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں کا موسم بہت اچھا ہے ، ٹھنڈ کی وجہ سے روزہ بھی آرام سے گزر جاتا ہے۔
دن بھر روزے میں گزارنے کے بعد جب افطار کا وقت آیا تو ، سیاح پہلی بار برفیلے ماحول میں بیٹھ کر افطاری سے خوب محظوظ ہوئے۔
سیاح کہتے ہیں برف میں افطاری کا الگ ہی مزہ ہے۔
سیاحوں نے مختلف قسم کے کھابوں پر خوب ہاتھ صاف کئے۔
انتظامیہ سمجھتی ہے کہ برف میں افطاری سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔