پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے آخری حد تک جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد، پبلک میں بات نہیں کرنا چاہئیے، پبلک میں بات کرنا اتحاد کا فیصلہ غلط تھا امچیورٹی ہے، بانی پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں بھی پارٹی متحد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے ساری باتیں ہوتی ہیں، ایک یا دو بندے سے پارٹی کی اتفاق رائے پیش نہیں ہوتی، ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہئیے۔
اعظم سواتی کا مینڈیٹ سے متعلق کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ملک میں تین تہائی اکثریت ہے، ماضی کو بھول کر آگے سوچنا چاہئیے، ہم نے پارلیمنٹ کو مستحکم کرنا ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کے لیے آخری حد تک لڑیں گے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔