لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر مکن کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
جس کے باعث گھر میں موجود 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں ایک لڑکا اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے اسکول سے واپس آئے تھے، والدہ نے بچوں کو ایک کمرے میں بٹھا دیا تھا اور کود بچوں کے لیے کھانا لینے بازار چلی گئیں۔تاہم کچی چھت ہونے کے باعث بچوں پر گر گئی، جس سے تینوں بچے جاں بحق ہو گئے۔