پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کر سکے گا، کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ میں بھارت کی شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شرکت مشکوک ہونے پر ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میزبانی کر سکے گا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی بورڈ کی میٹینگ ان دنوں دبئی میں جاری ہے، تاہم فروری تا مارچ 2025 میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی ایجنڈا میں شامل نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر رہا ہے کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی بی سی سی آئی کے سربراہ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
جبکہ این ڈی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی بورڈ ممبر کی جانب سے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نیوٹرل وینیو کے طور پر بھی زیر غور آ سکتا ہے۔
بورڈ ممبر کا مزید کہنا تھا کہ ہر ممبر بورڈ میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں پر خدشات کا اظہار کر سکتے ہیں، جس کے بعد ووٹنگ کر سکتے ہیں۔
اگر ممبر نیشن کی جانب سے میچ کھیلنے سے انکار کرے، تو آئی سی سی متبادل وینیو کا سوچ سکتا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمز کی پاکستان آمد کے بعد اب بی سی سی آئی پر بھی پاکستان دورے پر دباؤ ہے۔
ہائیبرڈ ماڈل کے تحت فروری اور مارچ میں ہونے والے میچز میں متحدہ عرب امارات اور دیگر تین عالمی اسٹیڈیمز موجود ہیں، جنہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب 8 ٹیمیں 2 گروپوں میں تقسیم ہو سکتی ہیں۔
جبکہ بھارت کے گروپ کے تمام میچز دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں ہونے کے امکانات ہیں۔