مشہور ورڈ گیم ورڈل کا اردو ورژن ’اُردل‘ 2 سال سے زائد عرصے تک کام کرنے کے بعد رواں سال 6 مارچ کو بند کردیا گیا تھا ۔ تاہم اس گیم کے شائق جو لوگ اسے کھیلنے سے محروم ہیں وہ یہ جان کر خوش ہوں گے کہ ایک اور ورژن پہلے ہی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
’چارحُرف نامی نیا کھیل charharf.chaoticity.com پر کھیلاجا سکتا ہے۔
اس کھیل کے بنیادی اصول ایک جیسے ہی ہییں آپ کو لگاتار کوششوں میں چار حروف کے الفاظ کا اندازہ لگانا پڑتا ہے کیونکہ کھیل آہستہ آہستہ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کتنا صحیح کررہے ہیں، تاہم کچھ اہم اختلافات بھی ہیں۔
کی بورڈ پر صحیح اندازے والے حروف کو نمایاں کرنے کے بجائے ، یہ آپ کو بتاتا ہے کہ ہر کوشش میں کتنے درست حروف ہیں۔
صحیح حروف کی شناخت انگوٹھے سے کی جاتی ہے جبکہ وہ حروف جو صحیح ہیں لیکن غلط جگہ پر ہیں ان پر انگلیوں سے نشان لگایا جاتا ہے۔
اسکرین شاٹ سے حروف کی کوشش کو دھندلا کر دیا گیا ہے۔
یہ کھیل اردل سے زیادہ پیچیدہ ہے، اس میں کوششوں کی زیادہ سے زیادہ حد کو نشان زد نہیں کیا گیا ہے۔
چارحرف کو اردل تیار کرنے والے بلاگ افراتفری نے ہی متعارف کروایا ہے، اس بلاگ کو اویس اطہر چلا رہے ہیں جن سے ایکس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے کھیل کے لیے صارفین سے رائے بھی طلب کی ہے۔
نیو یارک ٹائمز کی جانب سے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت ورڈل کے سیکڑوں کلونز کو ہٹا دیا گیا تھا۔