Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2024 11:42am

اُسامہ میر کی اچھی کارکردگی میں ڈیوڈ بیکھم نے کیا کردار ادا کیا

ملطان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی سے ذہنی طور پرصحت یاب ہونے میں سابق بولنگ کوچ مورنی مورکل کے انوکھے مشورے نے انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 سے قبل اپنا اعتماد بحال کرنے میں مدد کی پی ایس ایل میں کرکٹر کی اچھی کارکردگی کا ایک موجب فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ نے کہا کہ مورنی مورکل نے ورلڈ کپ میں کارکردگی کے بعد مجھے ڈیوڈ بیکھم کی ویب سیریز دیکھنے کو کہا تھا۔ اس سیریز نے مجھے حوصلہ افزائی کا احساس دلایا کیونکہ میں ورلڈ کپ میں خراب کاکردگی کے بعد اسی طرح کی صورتحال سے گزررہا تھا۔

نیٹ فلکس پر دستیاب انگلینڈ کے لیجنڈ فٹبالرڈیوڈ بیکھم کے کے کیریئرسے متعلق یہ دستاویزی فلم بتاتی ہے کہ کس طرح انہوں نے مشکلات پر قابو پایا اور یہ مقام حاصل کیا۔

مورنی مورکل 2023 کے آئی سی سی ایونٹ کے دوران پاکستان کے بولنگ کوچ تھے، ورلڈ کپ میں اسامہ نے 62 کی اوسط سے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہیں خراب کارکردگی کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

اسامہ پی ایس ایل 9 میں اپنی کارکردگی کے بعد پراعتماد محسوس کررہے ہیں جہاں انہوں نے 15 کی اوسط اور 8 سے کم اکانومی ریٹ سے 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کرکٹر نے مزید کہا کہ دوبارہ گرین شرٹ پہن کر کھیلنے پی ایس ایل 9 والی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کروں گا کیونکہ لیگ اسپنر کو امید ہے کہ وہ 2024 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟ فیصلہ ہوگیا

واضح رہے کہ پاکستان کے پاس شاداب خان کی شکل میں ایک مستحکم لیگ اسپننگ آل راؤنڈر موجود ہے۔اس لیے آئی سی سی ایونٹ کے لیے لیگ اسپنر کا انتخاب پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا سر درد ہوسکتا ہے کہ وہ دونوں میں سے کسی ایک یا پھر دونوں کا ہی انتخاب کرے۔

Read Comments