لاہور کی شاہ عالمی مارکیٹ میں الیکٹرونکس کے گودام کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو کے 7 ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں جو آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا مذید کہنا ہے کہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے کچھ دیر میں کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، تاہم گودام میں الیکٹرونکس کا سامان موجود جو کہ خاکستر ہو گیا ہے۔
دوسری جانب شاہ عالمی مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ سے پچیس سے تیس کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے۔