ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلوں کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق زیراعظم نے نئی ٹیم لانے اور وفاقی وزارتوں میں متعلقہ شعبوں کے ماہرافسران کوتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ خزانہ، پاور، پیٹرولیم، تعلیم، ریلوے، منصوبہ بندی، نجکاری اور ہیلتھ کی وزارتوں کے سیکرٹریزکو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم کی وفاقی بیوروکریسی کی کارکردگی کوہفتہ وار رپورٹس بھجوانے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔