الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کے نتیجے تک پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈولجاری
پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 99 کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکدی