Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2024 04:30pm

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کیلئے پاکستان آنے کو تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین محسن نقوی کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، پاکستان میں ٹراٸی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ برس جنوری میں پاکستان آئیں گی۔

آٸی سی سی کے دبٸی میں اجلاس کے دوران محسن نقوی نے جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چئیرمینلاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوُحتمی شکل دی گئی۔

ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے، ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہوگی، پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہیں، چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی۔ دنیا کے پہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

Read Comments